WeLikeFitness
WeLikeFitness

'Ayatullah Sistani: Non Muslim se Non Veg Food ke Ahkam | Eating from Non Muslims | Restaurant Food'

'Ayatullah Sistani: Non Muslim se Non Veg Food ke Ahkam | Eating from Non Muslims | Restaurant Food'

'#SabeelMedia #Sistani #Food  Halal Haraam Food: https://youtu.be/gMwiaDvnn4I  Ref: https://www.sistani.org/persian/book/53/232/  نون ویجی ٹیرین جیسے چکن یا مٹن وغیرہ کھانے کا کیا حکم ہے ؟ تمام نون مسلم  کے ہاتھ سے لئے ہوئے گوشت کے بارے میں کچھ پوائینٹ کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے  سب سے پہلی بات یہ کہ جو جانور کھا رہے ہیں وہ حلال گوشت حیوان ہونا چاہئے  ( کون سے جانور حلال ہیں  اس کے بارے میں ہماری کلیپ موجود ہے جسے ڈسکرپشن میں دیکھ سکتے ہیں)  دوسری بات: آپ کو معلوم  ہویا اطمینان ہو کہ  حیوان  کو شرعی  طریقے سے ذبح کیا گیا ہے(اسلامک لا کے مطابق سلوٹر کیا گیا ہو)  یعنی یہ یقین ہوجائے کہ اس کا تذکیہ ہوا ہے۔  تیسری بات: ذبح شرعی کی کوئی علامت  پائی جاتی ہو  جیسے کسی مسلمان کی دکان  سے لیا ہو اور آپ یہ احتمال دیں کہ یقیناً دکان دار نے  معلوم کرلیا ہے کہ اسے شرعی طور  سے ذبح کیا گیا ہے ۔ لیکن اگر آپ احتمال نہ دیں تو پھر جائز نہیں ۔ اگر یہ باتیں پائی جا رہی ہیں  تو آپ کھا سکتے ہیں  لیکن اگر اطمینان نہیں ہورہا ہے  تو آپ اسے نہیں کھا سکتے ہیں بھلے ہیں اس پیکٹ پر  حلال  کیوں نہ لکھا ہو ۔ مولانا اگر کسی حلال جانور کو  غیر اسلامی قانون اور  رول کے مطابق ذبح کیا گیا تو اس کا گوشت حلال ہے ؟ جواب : یہ مردے کے حکم میں ہے یعنی اسے نہیں کھایا جاسکتا،چاہے اس کا بیچنے والا مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور یہ گوشت نجس ہے اور جس چیز سے یہ ٹچ ہوجائے گا وہ چیز بھی نجس ہوجائے گی۔ سوال:اگر کوئی شخص کسی نون مسلم سے گوشت خریدا جائے تو اس کا کیا حکم ہے  اگر کوئی شخص کسی غیر مسلمان سے گوشت خریدے یا کسی ایسے مسلمان  سے جس نےغیر مسلمان  سے گوشت لیا ہو  اور خریدتے وقت اس نے تذکیہ  کے بارے میں بیچنے والے سے نہیں پوچھا تو یہ گوشت حرام   ہےلیکن اسے نجس نہیں مانا جاسکتا۔ سوال:مولانا میں ایک  اہل سنت بھائی کے یہاں سے گوشت خریدتا ہوں تو  کیا ایسا گوشت کھانا صحیح ہے ؟ اگر کسی دوسرے مذہب یعنی اہل سنت کے کسی بھی مذہب کے مطابق حیوان کو ذبح کیا جائے تو اس حیوان  کا گوشت حلال ہے چاہے ان کی فقہ اور ہماری فقہ میں ذبح کے قانون میں جزئی اختلاف ہی کیوں نہ پائے جاتے ہوں ۔ مچھلی کھانے کا کیا حکم ہے ؟  مچھلی اس وقت کھائی جاسکتی ہے  جب اس میں دو شرط پائی جارہی ہوں : ۱۔ مچھلی  چھلکے دار ہو ۲۔انسان کو معلوم ہویا وہ مطمئن ہو کہ مچھلی پانی سے زندہ نکالی گئی ہے یا وہ مچھوارے کے جال میں مری ہے مچھلی کے حلال ہونے میں مچھوارے کا مسلمان ہونا شرط نہیں ہے جس طرح سے مچھلی کے تذکیہ کے لئے بسم اللہ  کہنا ضروری  نہیں ہے ۔ لہٰذا اب اگر کوئی نون مسلم  شخص مچھلی کا شکار کرے اور اسے پانی سے زندہ زندہ نکال لے یا مچھلی اس کے جال میں مرے اور مچھلی چھلکے دار ہو تو ایسی مچھلی کا کھانا حلال ہے ۔ لہٰذا مچھلی کو کسی غیر مسلمان  سے لے کر کھایا جاسکتا ہے جس طرح سے کسی مسلمان سے لے کر کھایا جاسکتا ہے  اب چاہے وہ  (Canned) کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو۔ کلنکوجن : ۱۔اہل کتاب  کے ہاتھوں کا بنا ہوا  ویج کھانا کھایاجاسکتا ہے جب تک ہم یہ نہ جانتے ہوں  کہ ان کے کھانے میں ایسی چیز ملی ہوئی ہے جس کا کھانا حرام ہے  ۲۔وہ نون مسلم جو اہل کتاب نہیں ہیں ان کے ہاتھوں کا بھی ویج  کھانا دو شرطوں کے ساتھ کھایاجاسکتا ہے  :  الف۔ آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ غیر مسلمان کا گیلا ہاتھ لگا ہے  یا نہیں  ب۔اس کھانے میں کوئی حرام چیز جیسے شراب وغیرہ  نہ ملی ہو  ۳۔ وہ کھانا جس کے بنانے والے کے دین وایمان کا پتہ نہ ہو   تو ایسا کھانا کھایاجاسکتا ہے  ریسرچ اور پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۴ ۔تمام نون مسلم  کے ہاتھ سے لئے ہوئے گوشت کے بارے میں  دو  پوائینٹ کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے  ۱۔: آپ کو معلوم  ہویا اطمینان ہو کہ  حیوان  کو شرعی  طریقے سے ذبح کیا گیا ہے(اسلامک لا کے مطابق سلوٹر کیا گیا ہو)   ۲۔ ذبح شرعی کی کوئی علامت پائی جاتی ہو یعنی گوشت میں آپ کو یقین اور اطمینان ہونا چاہئے کہ   حیوان کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے  ۵۔ مچھلی اس وقت کھائی جاسکتی ہے  جب اس میں دو شرط پائی جارہی ہوں :  ۱: چھلکے دار ہو   ۲: انسان کو علم ہو کہ مچھلی کو  زندہ پانی سے نکالا گیا ہےیا وہ جال میں مری ہے لہٰذا نون مسلم سے لی ہوئی مچھلی بھی کھائی جاسکتی ہے  جب یہ دونوں شرطیں پائی جا رہی ہوں    

Tags: 2020 , India , Islam , Shia , khamenei , karbala ka waqia , sabeelmedia , sabeelmedia.in , sabeel media , khamenei_ir , کربلا , ayatullah behjat , ayatullah sistani , waqia

SEE ALSO: lower body workout , fitness videos , fitness challenge , ru , kareena kapoor workout , second trimester workout , Easy , pi , diy , haus

Apr 20, 2023
comments 0 views

comments:

Characters